پشاور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول اوقات میں مزید کمی کی ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق کل سے تعلیمی ادارے 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جبکہ اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل اوقات کار 7:30 سے 1:00 بجے تک کیے گئے تھے۔ اسی طرح، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 7 بجے کھلیں گے جبکہ پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے، مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔
پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…