“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ دینے والے فلمساز یا اداکاروں سے کس طرح بدلہ لیتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان نے سینیئر اداکار انیل کپور کے ہمراہ معروف کامیڈین کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں دونوں شخصیات نے اپنے فلمی کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔
شو کے میزبان کپل شرما نے فرح خان اور انیل کپور سے پوچھا کہ وہ اُن کے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں یا پھر بدلہ لیتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں انیل کپور نے کہا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں اُن سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہے اور جب فلموں میں میرے کردار کی تعریف کی جاتی ہے تو یہی میرا اپنے مخالفین سے بدلہ ہوتا ہے۔
دوسری جانب فرح خان نے کہا کہ میں قطعی طور پر کسی سے بدلہ نہیں لیتی لیکن میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری واٹ لگ جائے، میں اُس انسان کو غصے سے دیکھتی ہوں اور میں اپنے مخالفین کے لیے دل میں جو بھی کہتی ہوں وہ بات پوری ہوجاتی ہے کیونکہ میری زبان کالی ہے۔
فرح خان نے مزید کہا کہ اگر میرے مخالفین کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہوتا ہے تو میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری اگلی 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوجائیں گی۔ اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جن کی ایک ساتھ 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں وہ سمجھ گئے ہوں گے کہ اُن کی فلمیں کیوں فلاپ ہوئیں۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago