قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری


امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں، قبائلی عمائدین
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری ہے . ضلع ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے لوگوں کیلئے وہاں سے نکلنے والی گیس سے صحت، تعلیم، روزگار، ہنر اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں بے شمار منصوبے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے ان قومی پروجیکٹس کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیے جارہے ہیں .


حکومت بلوچستان اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے اشتراک سے چلنے والا پبلک ویلفیئر ہسپتال، سوئی مقامی افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے .
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں پبلک ویلفیئر اسپتال سوئی کیلئے فنڈز کی فراہمی، مکمل سوئی ٹاؤن کو مفت پانی کی سپلائی تعلیم فاونڈیشن کے اشتراک سے سوئی کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات شامل ہیں .
سوئی کے نوجوانوں و عورتوں کو مختلف ہنر سیکھانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام، ورچوئل یونیورسٹی، سوئی کیمپس کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی شامل ہیں . پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 1952 سے بلوچستان کے علاقے سوئی میں موجود ہے . پی پی ایل کی جانب سے سوئی میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے .
جنرل مینیجر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سوئی میں پی پی ایل کی جانب سے پچھلے 5 سال کے دوران تعلیم کی مد میں 1500 میلین، صحت کیلئے 1000 میلین، سوئی ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کیلئے 6000 میلین سے زائد کا خرچہ کیاگیا .
مینیجر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پی پی ایل کے تعاون سے چل رہا ہے اور اس میں سوئی کے نوجوان مرد اور عورتوں کو مختلف ہنر سیکھائے جارہے ہیں . سوئی کے مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سوئی ویلفیئر اسپتال میں مقامی افراد کا علاج فری ہو رہا ہے . سوئی میں 80 تا 90 فیصد لوگوں کے پاس فری گیس موجود ہے . امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں .

. .

متعلقہ خبریں