سرگودھا میں توہین قرآن پر توڑ پھوڑ اور تشدد، 40 خواتین سمیت تقریباً 500 ملزمان نامزد


ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار ہیں، پولیس
سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا کی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز قرآن پاک کی مبینہ توہین کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کئے جانے اور اس کے گھر کو جلانے کے معاملے میں درجنوں خواتین سمیت تقریباً 500 نامعلوم افراد کو نامزد کردیا گیا ہے۔
سرگودھا پولیس کے مطابق مقدمہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس میں 350 سے 450 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، اشتعال انگیزی پھیلانے پر30 سے 40 نامعلوم خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم پہلے ہی گرفتار ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

20 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

22 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

22 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

22 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

22 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

22 hours ago