کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے لیبارٹری ریگولیٹری اتھارٹی حکام کے مطابق کوئٹہ میں 89 غیر قانونی لیبارٹریز کے اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں 88 لیبارٹریز رجسٹرڈ ہیں ذرائع کے طمابق کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں جس میں کچلاک، سریاب، صدر و دیگر علاقوں میں مزیدغیرقانونی لیبارٹریزموجود ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وسائل نہ ہونے سے غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں کا مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،
ضلعی انتظامیہ تعاون کرے تاکہ غیرقانونی لیبارٹریز کیخلاف کارروائی ہوسکے۔حکام کا کہنا ہے کہ پیتھالوجیسٹ وتربیت یافتہ عملے کے بغیر لیبارٹریز کا کام کرتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیںاس لئے حکومت اور متعلقہ حکام کا اس کا نوٹس لینا چاہئے تاکہ شہریوں کو اس غیر قانونی اقدام سے بچایا جاسکے۔ اس وقت شہر میں 88 لیبارٹریز رجسٹرڈ ہیں ۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…