شادی کی تقریب میں دولہا کو سرعام دلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

لکھنؤ (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو اپنی دلہن کا سرعام بوسہ لینا انتہائی مہنگا پڑ گیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا، دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دولہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا .

دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہا و اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے . صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں