شادی کی تقریب میں دولہا کو سرعام دلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

لکھنؤ (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو اپنی دلہن کا سرعام بوسہ لینا انتہائی مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا، دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دولہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہا و اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

21 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

23 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

23 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

23 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

23 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

24 hours ago