اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، دیہات میں 8 گھنٹے اور شہری علاقوں 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 300 میگاواٹ تک جا پہنچی جبکہ مجموعی پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے اور شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔نقصانات اور چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہوگیا۔ پاور ڈویژن کا دعوی ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، لوڈ شیڈنگ صرف وہاں ہے جہاں چوری یا نقصانات زیادہ اور ریکوری کم ہے۔دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کوٹے سے سرپلس موجود ہے۔ آئیسکو حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں مینٹینس کے نام پر بھی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…