آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گیا، آسٹریلیا کی درخواست پر پاکستان والی بال فیڈریشن (PVF) کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا ایکشن میں ہوگا .

مہمان ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد نے پرتپاک استقبال کیا، آسٹریلیا 27 مئی (پیر) کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا جس کے بعد شام 5 بجے پری ایونٹ پریس کانفرنس ہوگی .

تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 مئی اور سیریز کا تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا . پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ "تمام میچ شام 6:30 بجے سے شروع ہوں گے اور شائقین اور سپورٹرز کا داخلہ مفت ہے"، انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کچھ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور شائقین کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ضرور آنا چاہیے . پاکستان ٹیم نے حال ہی میں منعقد ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال لیگ جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں