سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ سندھ نے روشنیوں کے شہر کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کے مطابق کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا، منصوبے کے لیے 3 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی گئی ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔
ضیا لنجار کے مطابق سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں۔ ’سندھ میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہورہی ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ وہ صوبے میں امن وامان کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

55 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

4 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

4 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago