بادشاہ نے ہنی سنگھ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنی سنگھ نے بھارت میں موسیقی کی دنیا میں کافی عرصہ راج کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہر فلم میں ہنی سنگھ کے ریپ والا ایک نہ ایک گانا لازمی شامل کیا جاتا تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ ہنی سنگھ منظرِ عام سے غائب ہوگئے اور ان کی جگہ بادشاہ نے لے لی۔
دونوں فنکاروں کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات اچھے نہیں تھے اور گزشتہ سال بادشاہ نے ایک انٹرویو میں اس لڑائی سے متعلق کھل کر بات بھی کی۔ اگرچہ شائقینِ موسیقی اس بات کو قبول کر بیٹھے تھے کہ اب کبھی بھی بادشاہ اور ہنی سنگھ میں دوستی ممکن نہیں ہو سکتی۔ وہیں بادشاہ نے 24 مئی کو دہرادون میں منعقدہ اپنے ایک کنسرٹ کو بیچ میں روک کر ایک اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔
بادشاہ نے ایک کنسرٹ کے دوران ہنی سنگھ کے ساتھ طویل عرصے سے چلنے والے جھگڑے کو ختم کرکے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا اعلان کیا۔ گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں غلط فہمی کے سبب ایک شخص کے لیے دل میں کدورت رکھی اور اب میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاؤں اور وہ ایک شخص ہنی سنگھ ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں خوش نہیں تھا لیکن اب احساس ہوا ہے کہ جب ہم دونوں ساتھ تھے تو ہمیں جوڑنے والے بہت کم تھے اور توڑنے والے زیادہ تھے لیکن آج اعلان کررہا ہوں کہ اس لڑائی کو ختم کررہا ہوں اور ہنی سنگھ کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہر سو بادشاہ کے اس بڑے اقدام کے چرچے ہورہے ہیں لیکن دوسری جانب ہنی سنگھ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں تاہم مداح سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کے ردِ عمل کا انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago