لاہور(قدرت روزنامہ ) پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔
محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اورفائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔ آٹا اور فائن میدا سستا ہوگیا مگر بیکری آئٹمز میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوئی، مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے، کیک رسک، بسکٹ، بن اور کیک کی قیمتیں بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔ ذارئع محکمہ خوراک کے مطابق ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…