بھارتی براہموس ایرو اسپیس کمپنی پر شکوک وشہبات کے بادل کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور روس کے ملٹری انڈسٹریل کنسورشیم کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔ فرسٹ پوسٹ کی ایک رپورٹ میں سیکیورٹی کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کے الزامات نے کمپنی کی عالمی ساکھ اور برآمدی عزائم پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہندوستان کا دفاعی شعبہ حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدمے سے دوچار ہے کیونکہ ہندوستان کے میزائل پروگرام کا بیش قیمت منصوبہ براہموس ایرو اسپیس سیکیورٹی خدشات سے الجھ کر رہ گیا ہے۔
سیکیورٹی خدشات کیوں؟
مبینہ طور پر ایک سابق اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے جان بوجھ کر خلاف ورزی کے الزامات نے کمپنی کی عالمی ساکھ پر شکوک وشبہات پیدا کرتے ہوئے حساس دفاعی رازوں کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھادیے ہیں۔
2 مئی 2024 کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور براہموس کے سابق سی ای او اور ایم ڈی ڈاکٹر سدھیر مشرا کمپنی کی خفیہ دستاویزات ایرواسپیس کے احاطہ سے باہر لے گئے، جنہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے تقریباً ایک ماہ بعد واپس کیا گیا۔

اس کے بعد 22 مئی کو درج کی گئی رپورٹ میں یہ الزام لگایا گیا کہ خلاف ورزی حادثاتی نہیں بلکہ ایک جان بوجھ کر کی گئی ایک کارروائی تھی، اس پیش رفت سے سازش تھیوری مزید مستحکم ہوئی، جس سے دفاعی ادارے کے اعلیٰ ترین طبقوں میں عدم اعتماد اور شکوک و شبہات کو ہوا ملی۔
براہموس سپرسونک کروز میزائل ٹیکنالوجی کے جدید ترین کام کے ساتھ، یہ واقعہ اس کی عالمی ساکھ اور ممکنہ طور پر اس فروخت کو بھی متاثر کر سکتا ہے جس پر ہندوستان کافی انحصار کررہا ہے، کیونکہ اس سے براہموس ایرو اسپیس کے عالمی تاثر پر ممکنہ اثرات کے بارے میں بھی تشویش پیدا ہوئی ہے۔
منفی رپورٹس کن نتائج سے دوچار کرسکتی ہیں؟
ماہرین کے مطابق اس موقع پر پہلا سوال یہ ہے کہ کیا کسی بھی اشاعتی گروپ کی رپورٹ کمپنی کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ممکنہ طور پر اس کے کاروبار کو نقصان پہنچا سکتی ہے؟ اس ضمن میں ہندوستان کے اڈانی گروپ سے جڑی ایک خبر کی مثال دی گئی ہے۔

2023 میں نجی ملکیت میں بھارتی ادارے اڈانی گروپ کو امریکی شارٹ سیلنگ فرم ‘ہنڈن برگ ریسرچ’ کی جانب سے گھناؤنے الزامات کے بعد اہم جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا، امریکا میں مقیم اس ادارے نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی جس میں اڈانی انٹرپرائزز اور دیگر وابستہ اداروں پر کئی سالوں سے جاری اسٹاک ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
رپورٹ کی اشاعت کے فوراً بعد اڈانی گروپ نے اپنے حصص کی قیمت میں کافی گراوٹ دیکھی، گروپ کو اس دھچکے سے باہر نکلنے میں کئی مہینے لگے، خاص طور پر، اس واقعہ کا ایک منفی اثر اڈانی انٹرپرائزز کی تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز فالو آن پبلک آفر کی منسوخی کی صورت میں سامنے آیا، جو ملکی تاریخ میں سب سے بڑی پبلک آفر بننے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کیا ہے؟
اس اہم مسئلے میں چار ممالک کی خفیہ فائلیں ملوث ہیں۔ ان ممالک میں سے ہر ایک نے کسی نہ کسی موقع پر براہموس میزائل سسٹم میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ ہندوستان کی دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم اور روس کے ملٹری-انڈسٹریل کنسورشیم کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے تنظیمی ڈھانچے کو اجاگر کرنا قابل ذکر ہے۔
ایک ’نجی کمپنی‘ کے طور پر اپنے عہدہ کے باوجود، براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ ایک سرکاری کارپوریشن کے طور پر کام کرتا ہے، کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، اس کی بنیاد 250 ملین ڈالر کے مجاز سرمائے کے ساتھ رکھی گئی تھی، جس میں 50.5 فیصد ملکیت ہندوستانی اور 49.5 فیصد روسی جانب سے تھی۔

براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی بنیادی ذمہ داریوں میں براہموس سپرسونک کروز میزائل کے ڈیزائن، ترقی، پیداوار اور مارکیٹنگ شامل ہے، جسے ہندوستانی اور روسی صنعتوں پر مشتمل کنسورشیم کی فعال شمولیت سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ماڈرن وار انسٹیٹیوٹ سے وابستہ سدھانت ہیرا کے مطابق براہموس ایرو اسپیس کا عالمی تاثر یقینی طور پر متاثر ہوگا جب دوسرے ممالک رپورٹس دیکھیں یا خبریں سنیں گے۔ ’خاص طور پر چونکہ تازہ ترین مضمون میں چار ممالک کا تذکرہ ہے جو یہ سسٹم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یقینی طور پر ان ممالک کو سسٹم اور ٹیکنالوجی کے بارے میں شکوک و شبہات ہوں گے۔‘
سدھانت ہیرا سمجھتے ہیں کہ اس سے نہ صرف کمپنی بلکہ بھارت کا قومی تاثر بھی مجروح ہوگا۔ ’کمپنی کی شہرت اس لیے داؤ پر لگی ہے کیونکہ یہ براہموس میزائل سسٹم تیار کرتی ہے اور قومی تاثر اس لیے متاثر ہوتا ہے کیونکہ براہموس ہندوستان اور دیگر ممالک کے لیے ایک تذویراتی نظام ہے۔‘

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago