دلجیت دوسانجھ کی ایک بار پھر پاکستانی گانے کے ساتھ انٹری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ جن کو کنسرٹس میں اپنی شاندار لائیو پرفارمنس کے لیے جانا جاتا ہے، ان دنوں امریکہ میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کو پاکستانی گلوکاروں کی پنجابی موسیقی بہت پسند ہے۔ اپنے پچھلے کنسرٹ میں انہوں نے شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا ’بتیاں بجھائی رکھدی‘ گایا تھا۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے شازیہ منظور نے دلجیت کو ’ہمارا فخر‘ کہتے ہوئے خود کو ان کا بڑا مداح قرار دیا تھا۔
دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر لکھا شازیہ منظور کے لیے’عزت عزت اے بہت پیار‘، جس پر شازیہ منظور نے ان کو جواب دیا کہ ‘پتر آپ کے لیے بہت بڑا احترام، آپ ہمارے سب سے بڑے مداح کی طرف سے ہماری فخر چاردی کلا چھ راوو تے ماں بولدی، انج ای سیوا کرو۔‘
گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ’اڈی جا‘ کو کنسرٹ میں انٹری کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا پاکستانی گلوکار محسن عباس حیدر نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا ہے۔
محسن عباس حیدر نے اپنے کنسرٹ میں ان کے گانے کو پیش کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’تھینک یو پاجی، میرے گانے اڈی جا کو عزت بخشنے پر۔ بہت پیار اور احترام‘۔
واضح رہے دلجیت دوسانجھ کی مشہور فلموں میں ”گڈ نیوز“، ”اڑتا پنجاب“، ”امبرساریا“، ”جٹ اینڈ جولیٹ“ اور دیگر شامل ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

7 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

21 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

45 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago