اسلام آباد کی ٹریل 5 پر لاپتا نوجوان کی لاش مل گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریل 5 پر گزشتہ 2 روز سے لاپتا طالب علم کی لاش مل گئی ہے۔
لاپتا نوجوان کی لاش طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر ایک خطرناک کھائی سے ملی۔ ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ نوجوان کی لاش کو کھائی سے نکالنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گرگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد کی ہائیکنگ ٹریل 5 پر ایک نوجوان لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق لڑکے کے ماموں نے لاش کی شناخت کی، جس کے ساتھ بیگ بھی تھا جس میں موبائل اور دیگر اشیا موجود تھیں۔ سرچ آپریشن میں کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پٹرول اور ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی گئی۔
پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

9 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago