ہری پور اسکول میں آتشزدگی، 1400 سے زائد بچیوں کو ریسکیو کرلیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہری پور تحصیل غازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سری کوٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 1400 سے زائد طالبات کو باحفاظت نکال لیا گیا۔
ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے سری کوٹ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، اسکول میں 1400 سے زائد بچیاں موجود تھیں، جن کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگ نے بڑے پیمانے پر عمارت کو گھیر لیا ہے، علاقے میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
آگ پر قابوں پانے کے لیے ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے غازی کی فائر بریگیڈز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں سخت گرمی کے باعث بجلی کی تار پگھلنے سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایک ہزار سے زائد بچیاں اسکول میں موجود تھیں ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی بروقت کوششوں سے تمام بچیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، تاہم آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آگ لگنے کے باعث اسکول کا تمام ریکارڈ بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بچے محفوظ ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Recent Posts

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

3 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago