مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔
درخواست گزار مہوش حیات کے وکیل خواجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ قابل اعتراض مواد تاحال سوشل میڈیا سے نہیں ہٹایا گیا جبکہ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئیں۔ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجا نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی اور پہلے والے مؤقف سے مکر گئے، اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

5 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

13 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago