10 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی بڑی کارروائی، تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے فلائٹ نمبر SV700کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ لایا گیا۔
ملزم راؤ حبیب الرحمان پنجاب پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کے خلاف تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق، ملزم کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔
’مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں گی‘
ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ملزمان کی معلومات کے حوالے سے انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں گے۔سنگین
انہوں نے کہا کہ جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے گا اور انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago