چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری بار کامیابی پر قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو 15لاکھ کا چیک دیا .

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا،چیئرمین پی سی بی نےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور15لاکھ کاچیک دیا اور ان کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکیا .

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے،پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ،امید ہےوہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کرپاکستان کا نام روشن کریگی،کھلاڑیوں نےحوصلہ افزائی کرنےپرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاشکریہ اداکیا، کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نام کیساتھ کرکٹ کےبھی محسن ہیں .

. .

متعلقہ خبریں