چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری بار کامیابی پر قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو 15لاکھ کا چیک دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا،چیئرمین پی سی بی نےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور15لاکھ کاچیک دیا اور ان کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے،پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ،امید ہےوہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کرپاکستان کا نام روشن کریگی،کھلاڑیوں نےحوصلہ افزائی کرنےپرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاشکریہ اداکیا، کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نام کیساتھ کرکٹ کےبھی محسن ہیں۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

4 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

4 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago