بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے ہمیں پیٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آمدنی کا ہدف پورا کریں ، کیسے کرنا ہے یہ ہمارا کام ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک اور کرکٹر احمد شہزاد نے بھی گفتگو کی ۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کو اس وقت پور ااعتمادہے کہ ہم صحیح سمت جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیئن ترقیاتی بینک کی جانب سے اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں ۔ایک شخص جو 3 کروڑ کی موٹر گاڑی چلا رہا ہے ۔ڈیفنس میں 5 کروڑ کا 1 کنال کا پلاٹ خرید رہا ہے ٹیکس ادا نہیں کررہا۔بجلی اور گیس چوروں کی رقم کی ادائیگی دیگر صارفین کرتے ہیں۔ہم نے کوشش کی کہ جس طرح ہم نے امیر اور غریب کا گیس کا ٹیرف علیٰحدہ کیا ہے۔ہم نے کوشش کی کہ امیر اور غریب کا پیٹرول کا بوجھ بھی علیٰحدہ کردیں مگراس میں ہمیں اندرونی طور پر بہت مدافعت آئی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ اپنا ملک سیدھا کرلیں اور اہداف پورے کریں۔آئی ایم ایف کا مطالبہ یہ ہے کہ آپ نے آمدنی کا ہدف پورا کرنا ہے اس ہدف کو کیسے پورا کرنا ہے یہ اب ہمارا کام ہے۔اگر ہم ملک کو پی ٹی آئی کی مہم کے زاویئے سے دیکھنا شروع کریں گے تومناسب نہیں ہوگا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago