بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا، انہوں نے 32 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے کپتان کے 32 رنز سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہو گئی، انہوں نے یہ رنز 111 اننگز کھیل کر بنائے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنا رکھے ہیں، اس طرح بابراعظم نے روہت شرما کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رنز کی فہرست میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی آگے ہیں وہ 109 اننگز میں 4037 رنز بنا کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، بابراعظم کوویرات کوہلی کے رنز برابر کرنے کیلئے پچاس رنز درکار ہیں، بابراعظم جیسے ہیں 51 رنز بنائیں گے وہ ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago