صائم ایوب کی کارکردگی اچھی نہیں ،نسیم شاہ اورعثمان خان کو باہر بٹھایا ہوا ہے: احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ ) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہےکہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے کھلاڑی ہیں جن کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے، گزشتہ تین چار سال سے ایک ہی گروپ کا غلبہ قائم ہے .


انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

پروگرام میں وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک اورسینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے بھی شرکت کی .
کرکٹر احمد شہزادنے کہا کہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے کھلاڑی ہیں جن کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے . اگر صائم ایوب سے کارکردگی نہیں ہورہی تو انہیں ٹیم میں کیوں رکھا ہوا ہے . صائم ایوب کی جگہ عثمان خان کو کھلایا جانا چاہیے . شاداب کو بہت مواقع دیئے گئے ہیں اب بلال کو موقع دیجئے . نسیم شاہ کو باہر بٹھا دیا ہے پوری دنیا نسیم شاہ کا نام لے رہی ہے آپ نے ان کو جن وجوہات پر باہر بٹھایا ہے وہ درست نہیں ہیں . اگر بابر اور رضوان کی جوڑی نے ہمیں کچھ جتوا کر دیاہوتاتومیں ضرور سراہتا .

. .

متعلقہ خبریں