قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم کیے ہوئے چار دن ہوچکے ہیں مگر پولیس نے اب تک مجھ پر قاتلانہ حملہ کرانے والے میرے شوہر کو گرفتار نہیں کیا .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سابق ماڈل اور اداکارہ کو چند روز قبل خط بھی ملا تھامخط میں اس کے شوہر کی طرف سے ممکنہ حملے کا ذکر بھی کیا گیا تھا .

زینب جمیل نے متعلقہ اداروں سے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شواہد کے ہوتے ہوئے اس کے شوہر کو گرفتار کرنے سے گریز کیا جارہا ہے . پولیس کے پاس اس کی گرفتاری کا جواز موجود ہے .

زینب جمیل کو چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس سوسائٹی میں گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا تھا . کئی گولیاں لگنے سے اس کی حالت نازک ہوگئی تھی . اب اسپتال میں وہ قدرے بہتر حالت میں ہے . زینب جمیل پر حملے کے کیس میں پولیس نے اس کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی ہے . پولیس اب تک ایسے شواہد تک نہیں پہنچی جن کی بنیاد پر زینب جمیل کے شوہر کو گرفتار کیا جاسکے .

. .

متعلقہ خبریں