ایرانی تیل کی بندش کیخلاف احتجاج جاری، بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں، نیشنل پارٹی


وندر(قدرت روزنامہ) ایرانی تیل کی بندش کے خلاف چھٹے روز جاری احتجاجی کیمپ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ رجب علی رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمارے ساتھ آئیں انقلاب برپا کردیں گے جام صاحب آپ نے آواران حب لسبیلہ کے لوگوں سے ووٹ لیے ہیں آپ ان اضلاع کو سنبھالیں پورے بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں سب کو آپ کے احتجاج کا پتہ ہے لوگوں کا روزگار بند ہوچکا ہے اور کوئی ان کی سننے والا نہیں لسبیلہ کی حدود میں آتے ہی سارے اداروں کی چوکیوں کی زیادتیاں شروع ہو جاتی ہیں
عوام ہمت کریں اپنے اندر حوصلہ پیدا کرکے ان کے خلاف میدان میں آجائیں یہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کتنے لوگوں کو ماریں گے کتنے لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جنگل کا قانون ہے لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے جیلوں میں ڈالیں گے کچھ نہیں ہوتا یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ادارے ہیں عدالتیں ہیں ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی من مانی کرتا پھرے عوام میدان میں آئے نیشنل پارٹی ان کے ساتھ ہے ہمیں کہیں ہم احتجاج کریں گے روڈ بند کریں گے
ڈنڈے کھائیں گے ہماری پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی جنگ لڑی ہے لیکن ڈرا کر حکومت نہیں کی جاسکتی۔ اس موقع پر ضلعی صدر عبدالغنی رند، لسبیلہ آرگنائزر محمد بخش لاسی ، ضلع کونسل ممبر لسبیلہ محمد حسین خاصخیلی ، ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ سلیم بلوچ ، حب صدر روشن علی جتوئی ، نائب صدر مجاہد علی رند، رابطہ سیکرٹری فقیر محمد مٹھل ، واحد بلوچ ، الحئی بخش بلوچ ہمراہ تھے پیپلز پارٹی کے امام بخش انگاریہ ثنا اللہ انگاریہ جمیعت علمائے اسلام کے مولوی شبیر احمد جبکہ اسٹیج سیکرٹری مہراللہ الفت نے سر انجام دئیے۔ جبکہ احتجاجی کیمپ میں محمد حنیف خارانی، سیف بلوچ، عمر رونجہ، محمد جان ودیگر موجود تھے۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

3 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

16 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

23 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

40 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

43 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

55 mins ago