نان فائلرز پر400 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تیاری


بینکوں سے رقم نکالنے پر زیادہ ٹیکس دینا ہوگا، غیر رجسٹرڈ کاروبار بھی زد میں آئیں گے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فنانس بل 2024 کے ذریعے ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں تاکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں (نان فائلرز) کے مالیاتی لین دین کی لاگت میں اضافہ ہو اور 25-2024 میں 300-400 ارب روپے حاصل کیے جاسکیں۔
بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2024 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسنگ اور ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات کو مزید طاقوربنائے گا جس کے بعد وہ تمام بڑے کاروباروں کی سپلائی چین ایک دائرے کار میں لائیں گے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بجٹ تجاویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔
حکومت ’ان پٹ ٹیکس کے دعویداروں‘ پر ایک ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ’مسینگ گمشدہ ٹریڈر فراڈ‘ کے سسٹم میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ایکٹ، انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں یکساں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 25-2024 کے دوران 15 سے 20 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے نان فائلرز کے لیے خاص طور پر نان فائلرز کی جانب سے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

Recent Posts

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

1 min ago

بجلی کی بڑھتی قیمتیں؛ ملک بھرمیں سولرپینل لگوانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…

9 mins ago

آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں، نہ یہ ایکسٹینشن ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…

9 mins ago

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

14 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

19 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

23 mins ago