جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم

کراچی(قدرت روزنامہ )سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین نے جمشید کوارٹر جہانگیر روڈ پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار سمیت وکیل کے الیکٹرک اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے علاقے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بیان حلفی طلب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ حلفیہ طور پرلکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟ اس پر وکیل کے الیکٹرک نے کہا کہ ہمیں اس درخواست گزار پر اعتراض ہے، یہ کیس لڑتے ہیں اور فیس لیتے ہیں۔عدالت نے سوال کیاکہ اس وکیل نے فیس سے کتنے پیسے کمائے ہوں گے ؟ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مفاد عامہ کیلئے ایسے کیسز کرتے ہیں۔عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے سوال کیا بتائیں لوڈ شیڈنگ کہاں کی جارہی ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ جہانگیر روڈ پر لوڈشیڈنگ کا کیس ہے، عدالت نے پوچھا جہانگیر روڈ پر رہنے والوں کی مالی حیثیت کیا ہے؟ اس پر درخواست گزار نے بتایا وہاں بہت غریب مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں جن کے پاس اے سی تک نہیں، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے سرکاری وکیل سے کہاکہ آپ کو پتا ہے یورپی ممالک شجر کاری کیلئے فنڈز دیتے ہیں، وہ لوگ یہاں ہزاروں ایکڑ پر درخت لگانے کیلئے پیسے دیتے ہیں، ان پیسوں سے لوگوں کو سولر لگا کردیں، ایسے لوگوں کے علاقوں کو سولر پر لے آئیں، سکولوں اور لائبریریز پر تو آپ لوگ سولر لگائیں گے نہیں۔عدالت نے کے الیکٹرک وکیل سے کہا کہ آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی، درخواست گزار کہتے ہیں کے الیکٹرک نے ایسے حالات کردیے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔کے الیکٹرک وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ کنڈے ہٹانے میں ہماری مدد کی جائے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ حلفیہ طور پر لکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، درخواست گزارکی وجہ سے آپ کی وکالت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago