اپنی ہی اولاد کو کولڈ ڈرنک پلا کر مارنے والی خاتون جیل منتقل


عدالت نے خاتون کو سزا سنا دی
امریکہ (قدرت روزنامہ)امریکہ میں بھی ایسے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں، جس میں گھریلو تشدد اور قتل و غارت ہوتی ہے، تاہم توجہ بہت کم مل پاتی ہے۔لیکن حال ہی میں ایک امریکی ماں نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
امریکہ میڈیا کے مطابق جمعے کے روز امریکی عدالت کی جانب سے خاتون تمارا بینکس کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ ان پر اپنی ہی بیٹی کو قتل کرنے کا الزام بھی ثابت ہو گیا ہے۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق 2022 میں تمارا بینکس کو بیٹی کے قتل میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ 4 سالہ کرمیٹی ہویب کی موت ضیابطیس اور دانتوں کی خرابی کے باعث ہوئی تھی۔پراسیکیوٹرز کی جانب سے کہنا تھا کہ تمارا بینکس کی نااہلی اور ماں کی جانب سے غذائیت کی قلت کی گئی تھی، جس کے باعث بیٹی ہلاک ہوئی۔
پراسیکیوٹرز کا مزید کہنا تھا کہ خاتون بچی کو اکثر بے بی فارمولہ اور نیون گرین شوگر سوڈا دیا کرتی تھی، جس کے باعث بچی کے کئی دانت خراب ہوگئے، جو کہ موت کے وقت واضح طور پر دیکھے گئے۔خاتون کی جانب سے بیٹی کو کولڈ ڈرنک پلائی جاتی تھی، شوگر میں مبتلا بیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر حد سے زائد کولڈ ڈرنک خطرناک ثابت ہوئی۔
اسسٹنٹ پروسیکیوٹنگ اٹارنی برائے کلرمنٹ کاؤنٹی، کلے ترھپ کہتے ہیں کہ میں نے جتنے بھی کیسز دیکھیں ہیں، اس میں سب سے ٹریجک کیس یہ ہے۔ اس بچی کو مرنا نہیں چاہیے تھا۔
واضح رہے یہ کیسر جنوری 2022 میں سامنے آیا تھا، جب 4 سالہ بچی یپیچیدہ میڈیکل صورتحال کا شکار تھی، ماں کی جانب سے 911 کو اطلاع دی گئی تھی، جب بیٹی کا جسم نیلا پڑ گیا تھا اور سانس لینا بھی بند کر دیا تھا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago