دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی ، میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔دہشت گردی کے قلع قمع اور بحالی امن کیلئے تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطہ کاری سے مؤثر کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

شہداء کو قانون کے مطابق طے شدہ معاوضے کی ادائیگی کے لئے کارروائی تیز کی جائے۔ اسنیپ چیکنگ کرکے شہری علاقوں میں جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔لیویز اور پوليس چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی روک تھام یقینی بنائی جائے ۔ملوث افسران اور اہکاران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تمام انتظامی افسران سروس ڈلیوری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کی کانفرنس طلب کریں گے۔افسران کو قانون پر عملدرآمد اور عوامی بہبود کا واضح روڑ میپ دیں گے۔
انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے “کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” پر عمل کریں گے۔ضلعی افسران غیر جانبداری سے قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ افسران خود کو جانبدارانہ سیاسی معاملات سے دور رکھیں تمام افراد کے لئے یکساں قانون و سلوک ضروری ہے ۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago