ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید


26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد ہلاک اور 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی آیس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف 26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن کیے جس میں مجموعی طورپر23 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ 26 مئی کو پشاورکےعلاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حسین جہانگیراورحوالدارشفیق اللہ شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 تاریخ کو دوسرا بڑا آپریشن ڈسٹرکٹ ٹانک اور تیسرا ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا اور اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائک محمد اشفاق بٹ، لانس نائک دانش افکار، سپاہی تیمور، سپاہی نادر صغیراور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک میں 10 دہشت گرد اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں 7 دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
شہید نائیک محمد اشفاق بٹ
نائیک محمد اشفاق بٹ شہید کی عمر 32سال جبکہ ان کا تعلق ضلع کہوٹہ سے ہے نائیک محمد اشفاق بٹ شہید نے 10سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں نائیک محمد اشفاق بٹ شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے
شہید لانس نائیک سید دانش
ضلع پونچھ کے رہائشی لانس نائیک سید دانش افکار شہید کی عمر30سال ہے لانس نائیک سید دانش افکار شہید نے6سال تک پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے فرائض سر انجام دیے لانس نائیک سید دانش افکار شہیدنے سوگواران میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ چھوڑے
شہید سپاہی تیمور ملک
32سالہ سپاہی تیمور ملک شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے سپاہی تیمور ملک شہید نے 11سال تک دفاعِ وطن کے فرائض سر انجام دیے سپاہی تیمور ملک شہید نے سوگواران میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ چھوڑے
شہید سپاہی نادر صغیر
شہدا میں سب سے کم عمر 22 سالہ سپاہی نادر صغیر شہید ہیں سپاہی نادر صغیر شہید ضلع باغ کے رہائشی ہیں سپاہی نادر صغیر شہید نے 2سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں سپاہی نادر صغیر شہیدنے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے
سپاہی محمد یاسین
سپاہی محمد یاسین شہید کی عمر23سال جبکہ اُن کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے سپاہی محمد یاسین شہید نے ڈیڑھ سال پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں سپاہی محمد یاسین شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago