ہدایات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئیں
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)حج کے پیش نظر سعودی عرب روضہ رسول ﷺ پر آنے والے عاظمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی کی جانب سے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نئی ہدایات کے مطابق عاظمین حج اور عمرہ زائرین روضہ رسول ﷺ میں صرف 10 منٹ ہی گزار سکیں گے، جبکہ یہ پرمٹ سال میں ایک دفع ہی دیا جائے گا۔
اتھارٹی کی جانب سے کہنا تھا کہ اگر کوئی پرمٹ ہولڈر روضہ رسولﷺ پر حاضری کے اجازت نامے سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو اسے پہلے ہی اجازت نامہ منسوخ کر دینا چاہیے، تاکہ دوسروں کو موقع مل سکے۔
جبکہ اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اجازت نامہ منسوخ ہونے کی صورت میں اسے یہ موقع اگلے سال ہی مل پائے گا۔ اتھارٹی کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ عاظمین حج اور عمرہ زائرین نوسوک ایپ کے ذریعے پرمٹ ملنے سے پہلے روضہ رسول ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے تمام ہدایات اور گائیڈلائنز پر سختی سے عمل کریں۔
ان ہدایات میں روضہ رسول ﷺ میں صرف 10 منٹ گزاریں، جبکہ اپنے اپوائنٹمنٹ کی تصدیق پرمٹ کے وقت ضرور کرائیں اور منتخب وقت سے پہلے مقدس مقام پر آجائیں۔ جبکہ اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے، اپوائنٹمنٹ کے وقت ایک بار ہی بارکوڈ استعمال کیا جائے گا، جس کے بغیر داخلہ کسی صورت نہیں ہو پائے گا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…