آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ڈی اے سی ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے ۔غیر سود مند آن گوئنگ ترقیاتی منصوبوں پر نظر ثانی کرکے دستیاب وسائل اجتماعی عوامی بہبود پر خرچ کئے جائیں۔
ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پی ایس ڈی پی میں میجر سرجری کی ضرورت ہے ۔بجٹ میں انفرادی منصوبوں اور پسند نہ پسند کے بجائے بلوچستان کے لوگوں کا اجتماعی مفاد سامنے رکھا جائے۔سیاسی مصلحتوں کے قطع نظر عوامی مفاد مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
بجٹ کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنا ضروری ہیں ۔غیر ضروری آسامیوں کو اشد ضرورت کی حامل آسامیوں میں کنورٹ کیا جائے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی شرکت ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری خزانہ بابر خان، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نور الحق بلوچ، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ بھی شریک
اجلاس میں محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی اور محکمہ خزانہ کے اعلٰی حکام کی بھی شرکت۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago