بلوچستان میں ایڈز کا تیزی سے پھیلاﺅ، سیکرٹری صحت نے وجوہات بتا دی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عطائی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیںآگاہی پروگراموں کے ذریعے عوام میں ایڈز کی بیماری کے متعلق شعور پیدا کیا جائے۔یہ بات انہوں نے صوبائی کوارڈی نیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میرخالد قمبرانی کی جانب سے ایڈز کنٹرول پروگرام کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے بریفنگ میں سیکرٹری صحت کو بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات ، تمام اضلاع میں ایڈز اسکریننگ سینٹرکے قیام اور ان کو ٹیسٹ کٹس فراہمی کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں جبکہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے اور ایڈز میں مبتلا مریضوں کو گلوبل فنڈز کے تعاون سے ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔سیکرٹری صحت صالح محمدبلوچ نے کہاکہ ایچ آئی وی سے بلوچستان کے چھ ہائی رسک اضلاع کوئٹہ ، تربت ، گوادر ، شیرانی ،ژوب اور نصیر آباد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ عطائی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیںآگاہی پروگراموں کے ذریعے عوام میں ایڈز کی بیماری کے متعلق شعور پیدا کیا جائے تاکہ ایڈز کو مزیدپھیلنے سے روکاجاسکے۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

1 min ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

6 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

14 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

20 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

35 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

43 mins ago