خضدار پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،کمشنر قلات


خضدار(قدرت روزنامہ)کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے کہاہے کہ صحافی عوام اور انتظامیہ کے درمیان برج کے مانند ہے۔ معاشرہ کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے کا ذریعہ میڈیا ہوتاہے اس لیے صحافی کو عوام کی آواز کہاجاتاہے۔ صحافت جیسے مقدس پیشے کو مشن سمجھ کر کام کرنے سے معاشرتی برائیوں کا سدباب کیاجاسکتاہے۔ خضدار پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کی شہادتیں ہی پریس کلب کی سچائی اور حقیقی صحافت پر مہر ثبت ہے۔ شہر کے لیے خضدار پریس کلب کی قربانیاں عظیم ہیں جوکہ رائیگاں ہر گز نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھاکہ خضدار پریس کلب کو خضدار کا ترجمان ادارہ سمجھا جاتا ہے، اس ادارے کا تحفظ اور وسعت، شہر کے مفاد میں ہے۔ جبکہ خضدار پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ضمن وہ خضدار پریس کلب کے اراکین سے رابطہ اور مشورہ میں رہیں گے۔ تاکہ روایتی صحافت میں ڈیجیٹلائز اصولوں کو سومویا جاسکیں۔ ان کا کہناتھاکہ بلوچستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ مسائل کے اجاگر کرنے میں سنگ میل ثابت ہوسکتاہے۔ کیونکہ ہر دور کے ساتھ خبر رسانی کے ذرائع میں تبدیلیاں ہوتی رہی ہے۔ دنیا جدیدیت کی طرف بڑھ رہی ہے اب جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ناظرین و قارئین کو خبر پہنچانا انتہائی آسان ہوگیاہے۔ کیونکہ زود اور سہل طریقے سے خبر کو پہنچانے کے نت نئے طریقے آئے ہیں۔ ابلاغ کے میدان میں سوشل میڈیا کی افادیت سے کوئی انکاری نہیں تاہم ان پلیٹ فارمز کو صحافتی اصولوں کے مطابق استعمال میں لانے کا فن بھی صحافتی اداروں سے سیکھاجاسکتاہے..

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

2 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

10 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

36 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago