تخریب کاروں اور ان کے معاونوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آجی پولیس عبدالخالق شیخ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بحالی امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ تخریب کاری کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تخریب کاری کے قلع قمع اور بحالی امن کیلئے تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطہ کاری سے مؤثر کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھیں لیویز اور پولیس بلا تخصیص ایریا مشترکہ طور پر عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے باہمی تعاون سے اقدامات اٹھائیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تخریب کاروں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کرکے شہری علاقوں میں جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے لیویز اور پول?س چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی روک تھام یقینی بنائی جائے کسی بھی شکایت کی صورت میں ملوث افسران اور اہکاران کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلٰی نے کہا کہ تمام انتظامی افسران سروس ڈلیوری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں جلد ہی تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کی کانفرنس طلب کریں گے جس میں افسران کو قانون پر عملدرآمد اور عوامی بہبود کا واضح روڑ میپ دیں گے اس کے علاوہ انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرزپر عمل کریں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کے لئے یکساں قانون و سلوک ضروری ہیضلعی افسران غیر جانبداری سے قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں افسران خود کو جانبدارانہ سیاسی معاملات سے دور رکھیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago