کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلو چستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے صوبائی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے میڈیا کی مثبت تنقیدحکومت کیلئے مشعل راہ ہے،صوبائی حکومت مثبت تنقید کا ہمیشہ خیرمقدم کریگی۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پروزیراعلیٰ اورسینئر صحافیوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک،صوبائی وزیر لائیو سٹاک بخت کاکڑ،حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد،کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رندسمیت سینئر بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے دیگر طبقات کی طرح میڈیا کی فلاح و بہبود پر بھی یقین رکھتی ہے بلوچستان میںمیڈیا سے وابستہ افراد نے انتہائی نامساعد حالات میں مظلوم طبقات کو آواز فراہم کی ہے صوبے کے کئی صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید بھی ہوئے ہیںپاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کا الم بلند کیا ہے حکومت بلوچستان بھی کسی صورت آزادی صحافت کو سلب نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیاکا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی مثبت تنقید ہی ہمارے لئے درست سمت کا تعین کرسکتی ہے میڈیا معاشرے کی حقیقی آواز بن کر حکومت کی رہنمائی کرے تاکہ ہم صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…