اسلام آباد پولیس کا ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے ہوش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل لائسنسنگ ایگزام سسٹم کے خلاف سراپا احتجاج ڈاکٹرز پر اسلام آباد پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا ، آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے ہوش ہوگئے . حکام نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پی ایم سی دفتر میں داخلے کی کوشش پر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں ، اس وقت پی ایم سی ہیڈ آفس کے باہر سڑکیں میدان جنگ بنی ہوئی ہیں .

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ڈٹ گئے ہیں ، این ایل ای کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی . نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے خلاف ملک بھر سے ڈاکٹرز اسلام آباد میں میڈیکل کمیشن کے باہر جمع ہیں ، این ایل ای امتحان اور پی ایم سی کے صدر کیخلاف شدید نعرے بازی کی . اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے احتجاج کے باوجو دشنوائی نہ ہوئی ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی . واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے نیشنل لائسنسنگ امتحان شروع کیا تھا ، جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس مسلسل سراپا احتجاج ہیں . گزشتہ ماہ لاہور میں نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی . . .

متعلقہ خبریں