اسلام آباد پولیس کا ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے ہوش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل لائسنسنگ ایگزام سسٹم کے خلاف سراپا احتجاج ڈاکٹرز پر اسلام آباد پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا ، آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے ہوش ہوگئے ۔

حکام نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پی ایم سی دفتر میں داخلے کی کوشش پر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں ، اس وقت پی ایم سی ہیڈ آفس کے باہر سڑکیں میدان جنگ بنی ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ڈٹ گئے ہیں ، این ایل ای کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی ۔

نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے خلاف ملک بھر سے ڈاکٹرز اسلام آباد میں میڈیکل کمیشن کے باہر جمع ہیں ، این ایل ای امتحان اور پی ایم سی کے صدر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے احتجاج کے باوجو دشنوائی نہ ہوئی ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے نیشنل لائسنسنگ امتحان شروع کیا تھا ، جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس مسلسل سراپا احتجاج ہیں ۔

گزشتہ ماہ لاہور میں نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔

Recent Posts

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

12 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

23 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

35 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

40 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

50 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

59 mins ago