جب ن لیگ نے رانا ثناءاللہ کو چیف الیکشن کمشنر بنایا تو نواز شریف نے کیا کہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)28 مئی کو مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے لیے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ خان ہیں جبکہ ان کے ساتھ دیگر 5 ممبران بھی انتخابی عمل کا حصہ ہوں گے۔ ابھی تک پارٹی صدر کی نشست کے لیے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ جب سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے قبل مجھے بتایا گیا کہ آپ کو چیف الیکشن کمشنر بنایا جارہا ہے اور یہ الیکشن کرائیں تو میں نے انکار کردیا تھا۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اس موقعے پر ان کی ملاقات نواز شریف کے ساتھ ہوئی جبکہ پارٹی کی دیگر افراد بھی وہاں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انکار پر پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ آپ ہی چیف الیکشن کمشنر ہوں گے تو پھر رانا ثناء اللہ نے واضح کردیا کہ وہ بہت سخت چیف الیکشن کمشنر ہوں گے اور صاف اور شفاف الیکشن کروائیں گے۔

’الیکشن کمشنر کیسا ہو، رانا ثناء جیسا ہو‘
رانا ثناء اللہ کی اس بات پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور نواز شریف نے رانا ثناءاللہ سے کہا کہ ہمیں بھی ایسے الیکشن کمشنر کی تلاش تھی جو صاف اور شفاف الیکشن منعقد کروائے۔
پھر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے مزید کہا چیف الیکشن کمشنر ہو تو رانا ثناء جیسا ہو‘۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

11 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

20 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

26 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

30 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

35 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

38 mins ago