کیا پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی ایک مرتبہ پھر دعوت دے دی ہے اور چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس سے قبل کابینہ میں شمولیت اختیار کر لے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں سے گفتگو کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہو رہی ہے اور کیا یہ شمولیت بجٹ اجلاس سے پہلے ہو جائے گی؟
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق تھی، اس ملاقات میں دیگر امور زیر بحث آئے تھے۔
پیپلز پارٹی کو من پسند وزارتیں آفر نہ کرنے سے متعلق سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ ہی نہیں کیا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب تک تو ن لیگ کی جانب سے کابینہ میں شمولیت کی آفر کی جارہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی آمادگی کا اظہار نہیں کر رہی تاہم اگر پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ کرلیا کہ کابینہ میں شامل ہونا ہے تو اس کے بعد طے کیا جائے گا کہ کون سی وزارتیں لی جائیں۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کے لیے یا کسی خاص وزارت کے دینے یا نہ دینے کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی البتہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو پہلے ہی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے چکی ہے اور اب بھی وہ آفر موجود ہے، پیپلز پارٹی جب چاہے کابینہ میں شامل ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ابھی تو پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ ہی نہیں کیا تو من پسند وزارتیں دینے یا نہ دینے کی بات کیسے ہوسکتی ہے۔
بجٹ اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بجٹ سے قبل تو یہ مشکل لگ رہا ہے کہ کیونکہ بجٹ اجلاس 5 جون سے شروع ہے اور 9 جون کو بجٹ پیش کر دیا جائے گا، ابھی کابینہ میں ردوبدل کا وقت نہیں ہے اور میرے خیال میں اب جو بھی ہو گا بجٹ اجلاس کے بعد ہی ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

6 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago