ان 700 افراد کیساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو نواز شریف کیساتھ ہوا: شاہد خاقان عباسی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان 700 افراد کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام آئے .

700 لوگ کون ہیں ، عوام جاننا چاہتے ہیں . پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا لیکن جے آئی ٹی بنائی گئی ، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا نظام ایک ہے تو 700 لوگوں کو بھی جیل جانا چاہیے . سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب نے 700 لوگوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ بغیر ثبوت کے شہباز شریف ، احسن اقبال کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا . انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں ، ہمارے ساتھ جیل پہلے ، تفتیش بعد میں ہے . نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے . لیگی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزر گئے ، یہ نہیں بتا سکے ہم پر الزام کیا ہے . وزیراعظم ، وزرا روز پریس کانفرنس کرتے ہیں اور الزام لگاتے ہیں . نیب سوائے نواز شریف کے کسی اور کو سزا نہیں دے سکا . نواز شریف کو سزا بھی جج کو بلیک میل کرکے دلوائی گئی . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی جبکہ وزیراعظم عمران خان مشاورت سے انکار کر رہا ہے . نیب کے ادارے نے ملک کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا . . .

متعلقہ خبریں