ان 700 افراد کیساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو نواز شریف کیساتھ ہوا: شاہد خاقان عباسی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان 700 افراد کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام آئے ۔ 700 لوگ کون ہیں ، عوام جاننا چاہتے ہیں ۔ پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا لیکن جے آئی ٹی بنائی گئی ، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا نظام ایک ہے تو 700 لوگوں کو بھی جیل جانا چاہیے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب نے 700 لوگوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ بغیر ثبوت کے شہباز شریف ، احسن اقبال کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں ، ہمارے ساتھ جیل پہلے ، تفتیش بعد میں ہے ۔ نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزر گئے ، یہ نہیں بتا سکے ہم پر الزام کیا ہے ۔ وزیراعظم ، وزرا روز پریس کانفرنس کرتے ہیں اور الزام لگاتے ہیں ۔ نیب سوائے نواز شریف کے کسی اور کو سزا نہیں دے سکا ۔ نواز شریف کو سزا بھی جج کو بلیک میل کرکے دلوائی گئی ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی جبکہ وزیراعظم عمران خان مشاورت سے انکار کر رہا ہے ۔ نیب کے ادارے نے ملک کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

2 mins ago

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

12 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

18 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

24 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

44 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

52 mins ago