اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، کابینہ کمیٹی کے ممبران میں 11 وفاقی وزرا ہوں گے، کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، وزیر قومی غذائی تحفظ، وفاقی وزیر برائے پاور، وفاقی وزیر آبی وسائل، وزیر قانون و انصاف، وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر برائے پیٹرولیم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلٰی اور نیشنل کوارڈینیٹر بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلے کرے گی، ایس آئی ایف سی کی سفارشات کابینہ کمیٹی میں پیش کی جائیں گی اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
اس سے قبل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 10ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں، اس کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…