انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے باہر ہو گئے

لندن (قدرت روزنامہ )پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کپتان جوزبٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز بٹلر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے .

جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کریں گے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بتانا ابھی قبل از وقت ہے کہ جوزبٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کھیلیں گے یا نہیں تاہم وہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے ساتھ شیڈول کے مطابق سفر کریں گے .

واضح رہے کہ 4 میچوں کی ٹی20 سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے . دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی . پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹی20 میچ 30 مئی کو دی اوول میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں