آج ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ؟

لاہور(قدرت روزنامہ )آج 28 مئی کو بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا .

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلیں گے او ربارش ہوگی جس کی وجہ سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے .

بارشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہوں گی .

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی،حیدر آباد ،ٹھٹہ اور بدین میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے البتہ بارش کا فی الحال امکان نہیں ہے . علاوہ ازیں پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو اور نوابشاہ میں 52گری سینٹی ریکارڈ کیا گیا . اس کے علاوہ دادو، جیکب آباد میں51، سکھر ،خیر پور، لاڑکانہ، سبی، بھکر، رحیم یار خان اور سکرنڈ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

ملتان، ڈیرہ غازی خان،خانپور، پڈعیدن میں 49 ڈگری رہا، حیدر آباد48، لاہور، جہلم، بنوں 45، پشاور44،اسلام آباد،مظفر آباد 42، کراچی 38، گلگت37 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں