نواز شریف 6 سال بعد مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ پیپرز کیس میں پارٹی صدارت سے نااہل کیے جانے کے 6 سال بعد سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے تیار ہیں۔
ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں ممکنہ طور پر نواز شریف کو بلامقابلہ منتخب کیا جائے گا، پارٹی کے 11 ارکان نے اعلیٰ نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 11 مئی کو جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے عندیہ دیا کہ سابق وزیراعظم بلا مقابلہ منتخب ہوں گے۔
پارٹی صدارت کے لیے مدمقابل امیدوار سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی کارکن نوازشریف کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو وہ سامنے آجائے۔
پارٹی نے نئے صدر کو ووٹ دینے کے لیے جمہوری طریقہ کار کیوں نہیں اپنایا؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو عوامی پارٹی بنانے والے ہی نوازشریف ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے بعد نواز شریف ہی تھے جنہوں نے پارٹی کو متحرک کیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ فروری کے انتخابات کے بعد نواز شریف سیاست میں کیوں سرگرم نہیں ہوئے، کیا وہ کسی سے ناخوش ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وہ پارٹی میں سرگرم ہیں، پارٹی اور حکومت کے تمام بڑے فیصلے نواز شریف ہی کرتے ہیں۔
نواز شریف کو 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ کے فیصلے کے بعد پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا، اس فیصلے سے صرف چند ماہ قبل سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز سے متعلق کرپشن کیسز میں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) پنجاب چیپٹر کے اراکین کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے ایک ایک قرارداد پاس کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ چونکہ نوازشریف لندن سے آنے کے بعد کرپشن کیسز میں بری ہوچکے ہیں، انہیں 2017 میں سپریم کورٹ نے سازش کے ذریعے نااہل قرار دیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ وہ دوبارہ پارٹی کی صدارت سنبھالیں اور مسلم لیگ ن کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بدعنوانی کے مقدمات (ایون فیلڈ اور العزیزیہ) میں بریت کے علاوہ جنوری میں سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹیرنز کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے بعد نوازشریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئی تھیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago