لاہور (قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کیلئے آڈیو پیغام جاری کیا . وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ٹیل پر پانی پہچانے والے افسران قابل تعریف ہیں .
تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور اپنی نہروں کی ٹیلوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں . پانی چوری کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کردیں . افسران کسانوں کے آبپاشی کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل سنیں . اگر کسانوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا . وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کسانوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں .
. .