دعا گو ہوں اللہ عمران کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے: رانا ثنااللہ

لاہور(قدرت روزنامہ )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں اللہ عمران کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا، نواز شریف نے پارٹی کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا، وہ کسی سے نہیں روٹھے ، مکمل فعال اورمتحرک ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے ہی پارٹی کو عوامی اور مقبول ترین بنایا، نواز شریف کے بیانات کی کمی آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف اہم ترین رہنما ہیں، وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مصروف ہیں، نئے پارٹی صدر کا انتخاب صاف و شفاف ہوگا، ہم پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ پر کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، وہ 13 سال سے کسی جماعت یا سیاسی رہنما سے بات چیت کو تیار ہی نہیں ہیں۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

7 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

17 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

29 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

35 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

41 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

50 mins ago