خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں: ثانیہ مرزا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین سے متعلق دیا جانے والا بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے .
ثانیہ کو ان کی صلاحیتوں اور کارناموں کی وجہ سے مداح ایک رول ماڈل سمجھتے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق کے لئے بھی آواز بلند کرتی رہتی ہیں .

37 سالہ سابقہ کھلاڑی کا ماننا ہے کہ خواتین صرف خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں ہیں . انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی سٹوری میں ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس سے کہیں زیادہ ہیں جو معاشرہ انہیں بنانا چاہتا ہے .
ثانیہ مرزا نے انسٹا سٹوری میں اپنے ایک انٹرویو کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کا بیان درج ہے، ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنی چاہئے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کرسکتی ہیں . واضح رہے کہ سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک کی پرورش کے ساتھ مختلف کمرشلز اور بھارتی سپورٹس شوز میں دکھائی دے رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں