والد کے خوف سے کرن جوہر کے شو میں شلوار قمیض پہنا تھا: ایشا دیول

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار والد کے خوف سے شو 'کافی ود کرن' میں کرتا اور شلوار پہنا تھا .
2022 میں اجے دیوگن کی سیریز ارودرا: دی ایج آف ڈارکنس کے ساتھ اداکاری میں واپس آنے والی ایشا دیول نئے سرے سے اپنے کیریئر کے آغاز پر خوش ہیں اور مزید اس قسم کے کردار کی تلاش میں ہیں .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی ایشا اور ان کے شوہر کے درمیان 11 سالہ شادی کا تعلق ختم ہوا ہے . حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب ایک مرتبہ انہوں نے کافی ود کرن میں شرکت کی تب ایک عالیشان فل سٹائلش لباس چھوڑ کر انہوں نے شلوار قمیض پہننے کا انتخاب کیا . ایشا نے بتایا کہ ان کے دل میں تھا کہ شو کی یہ قسط ان کے والد دھرمیندر ضرور دیکھیں گے اسی لئے وہ چاہتی تھیں کہ اچھے اور مکمل لباس میں ہوں اسی لئے انہوں نے شلوار قمیض پہنا .

. .

متعلقہ خبریں